ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک کی سلامتی کے لیے روہنگیائی شدید خطرہ : بھاگوت 

ملک کی سلامتی کے لیے روہنگیائی شدید خطرہ : بھاگوت 

Sat, 30 Sep 2017 21:14:11    S.O. News Service

ناگپور30ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)وجے دشمی کے موقع پر ناگپور میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے پہلے ہی غیر قانونی بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کے مسائل سے دوچار رہے ہیں اور اب روہنگیا ئی ملک میں در آئے ہیں۔اگر ہم روہنگیا کمیونٹی کے لوگوں کو پناہ دیں گے تو وہ نہ صرف ہمارے روزگارکے ڈھانچے پر دباؤ پیداہوگا؛ بلکہ قومی سلامتی کے لئے بھی خطرات پیدا ہوں گے ۔ واضح ہوکہ آر ایس ایس کے ناگپور ہیڈکوارٹر میں وجے دشمی کی تقریب جشن اور مذہبی جوش و خروش کیساتھ منائی جا رہی ہے۔انھوں نے اپنے خطاب میں کہا: آپ کیرل اور بنگال کے حالات جانتے ہیں،وہاں جہادی فورسز فعال ہیں ،تاہم لوگ احتجاج کررہے ہیں حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی ہے۔روہنگیائی مسلمانوں کو بھارت پناہ لینے پر انہوں نے کہا کہ ہم نے مکمل طور پر بنگلہ دیشیوں کی پناہ گزینی کے مسئلہ کو حل نہیں کیا ہے اور روہنگیائی مسلمان کی پناہ گزینی کی صورتحال ہم پر آن پڑی ہے ۔انہوں نے کہا سوال کرتے ہوئے کہاکہ وہ یہاں کیوں آئے ہیں، وہ وہاں کیوں نہیں رہ سکتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ ہم نے ان لوگوں کوبھی جواب دیا ہے جو سرحدوں پر اور بین الاقوامی فورموں پر سلامتی کا سامنا کر رہے ہیں ہم نے ایک زبان میں واضح جواب دیا ہے جسے وہ سمجھتے ہیں،اس موقع پر انہوں نے کہا’’ہم 70سال قبل آزاد ہیں،پہلی بار دنیاکو احساس ہورہا ہے کہ بھارت آگے بڑھ رہا ہے۔بھاگوت نے کشمیر کے متعلق یہ بھی کہا کہ حکومت کی کوشش اور تعاون سے کشمیر میں ملک مخالف قوتوں کی اقتصادی حمایت کمزور ہوئی ہے ۔


Share: